اشتہار

سائفر: پیپلز پارٹی کا چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم کے سائفر سے متعلق بیان پر پیپلز پارٹی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ثابت ہوگیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے ملک کے خلاف سازش کی، ان کی اپنے ملک کے خلاف سازش آج بے نقاب ہوگئی۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ سازش میں ملوث کرداروں کو بھی سامنے لایا جائے، ایک جعلی لیٹر لہرا کر ملک کے حالات خراب کرنے کی کوشش کی گئی، آج تمام حقائق کھل کر سامنے آگئے ہیں۔

- Advertisement -

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ کوئی غیر ملکی سازش نہیں تھی خط کو صرف سیاست کیلیے استعمال کیا گیا، اعظم خان کا بیان واضح ہے اب چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی کی جائے۔

خیال رہے کہ اعظم خان سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری رہ چکے ہیں۔ وہ کئی روز سے لاپتا تھے اور آج اچانک منظرِ عام پر آگئے۔ انہوں نے اپنے بیان میں سائفر سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کر دیے۔

اعظم خان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے صرف اور صرف اپنی حکومت بچانے کیلیے یہ ڈرامہ رچایا گیا، انہوں نے حقائق کو چھپا کر سائفر کا جھوٹا اور بے بنیاد بیانیہ بنایا، تحریک عدم اعتماد سے بچنے کیلیے سائفر کو بیرونی سازش کا رنگ دیا۔

’چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سائفر کو غلط رنگ دے کر عوام کا بیانیہ بدل دوں گا۔ انہوں نے سائفر مجھ سے 9 مارچ کو لیا اور بعد میں گم کر دیا۔ انہوں نے سائفر ڈرامہ کے ذریعے سلامتی اداروں کے خلاف نفرت کا بیج بویا۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں