جمعرات, جون 20, 2024
اشتہار

پیپلز پارٹی کا بجٹ میں اپنے مطالبات سے پیچھے نہ ہٹنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ اعلیٰ سطح کا رابطہ کیا جس میں اس کو مذاکرات کے ایک اور دور کی دعوت دی گئی۔

پیپلز پارٹی سے منسلک ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان کل مذاکرات کے ایک اور دور پر اتفاق ہوا ہے، پیپلز پارٹی کا مذاکراتی وفد کل حکومت سے ملاقات کرے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت اور پیپلز پارٹی کا ایک مذاکراتی دور بے نتیجہ ختم ہوا ہے، پیپلز پارٹی نے اپنے مطالبات سے پیچھے نہ ہٹنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پی ایس ڈی پی کے مطالبے پر کوئی لچک نہیں دکھائے کا فیصلہ کیا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی بجٹ مطالبات منوانے کیلیے آخری حد تک جائے گی، پیپلز پارٹی تحفظات دور ہونے تک احتجاج جاری رکھے گی، بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو کی بجٹ اجلاس میں عدم شرکت واضح پیغام ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے آج بجٹ سیشن میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا۔ سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی بجٹ سیشن میں شرکت نہیں کرے گی، پی ایس ڈی پی کے حوالے سے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی نے شرکت بھی کی تو صرف دو ارکان ہی جائیں گے، کہا گیا تھا پی ایس ڈی پی بیٹھ کر تیار کریں گے لیکن ایسا نہیں ہوا، تنخواہوں اور کسانوں سے متعلق وعدے پورے نہیں کیے گئے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت اور ہم ایک کشتی کے سوار ہیں دونوں کو نقصان برابر ہوگا، اس نقصان سے بچنے کیلیے ہماری بات مانی جائے۔

بعدازاں، وزیر خارجہ اسحاق ڈار پیپلز پارٹی کی قیادت کو اجلاس میں شرکت کیلیے منانے میں کامیاب ہوئے۔ خورشید شاہ اور نوید قمر اسحاق ڈار کے ہمراہ ایوان میں چلے گئے۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں