بدھ, جولائی 3, 2024
اشتہار

پیپلزپارٹی کا گورنر سندھ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ میں پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان ایک بار پھر آمنے سامنے آگئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا، وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم قیادت ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف بیان پر معافی مانگے۔

انہوں نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی کی جانب سے کوٹہ سسٹم کی باتیں کرنا افسوسناک ہے۔

- Advertisement -

پی پی رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بھتے اور بوری بند لاشوں والے پیپلزپارٹی  پر الزام لگا رہے ہیں، متحدہ قیادت کو شرم آنی چاہیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ذوالفقار بھٹو نے پاکستان کی تقسیم پر سیاسی مہر لگائی، اقتدار میں آکر نیشنلائزیشن کے نام پر قومی ادارے ہتھیا لیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ نسل پرست حکومت نے نسل پرستی اور تعصب کو پہلے قانون کا سہارا دیا اور پھر آئین کا درجہ دیا۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پچاس سال میں چالیس فیصد شہری کوٹے پر کتنا عمل کیا گیا، سپریم کورٹ سے درخواست کرتا ہوں سوموٹو ایکشن لیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں