اشتہار

پیپلزپارٹی 5 لاکھ خاندانوں کو سولر پینل دے رہی ہے، شرجیل میمن

اشتہار

حیرت انگیز

شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی 5 لاکھ خاندانوں کو سولر پینل دے رہی ہے، ونڈ سے 1500 میگا واٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جو نیشنل گرڈ کو دی جارہی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی پی رہنما شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ اس وقت بجلی کے بلوں کا معاملہ ملک میں بڑا مسئلہ ہے، بجلی بلز عوام کے لیے بہت عذاب بنے ہوئے ہیں، بجلی کے بلوں نے ملک کے ہر طبقے کو ایک ساتھ ہٹ کیا ہے، لوگوں کو غلط بلنگ بھی دی گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ جو غلط بلز دیے جارہے ہیں وہ قابل قبول نہیں، تمام کمپنیز اپنے اسٹاف کی اس غلطی کا نوٹس لیں، لوگوں کی بجلی اتنی ستعمال نہیں ہوئی، اندازوں پر بل جاری کیے گئے، جہاں پر غلط بل جاری کیے گئے وہاں پر الیکٹرک کمپنیز نوٹس لیں۔

- Advertisement -

شرجیل میمن نے کہا کہ تھرکول میں 2660 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، پاکستان میں اس وقت سستی بجلی تھرکول میں پیدا ہورہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے صحت کے شعبے میں پورے پاکستان کو سہولت دی، پیپلز بس سروس آج 50 روپے میں اے سی میں لوگوں کو منزلوں پر پہنچارہی ہے، مہنگائی کے دور میں لوگوں کو ریلیف دینا بہت ضروری ہے۔

پی پی رہنما کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کو 24 روز میں ریلیف فراہم کیا گیا، کھانے کے معاملے پر فرمائشی پروگرام جاری ہے، لوگوں کی آدھی آدھی زندگیاں جیلوں میں گزر جاتی ہیں، پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ سالوں جیلوں میں سڑتی رہی۔

تقسیم کی سیاست کرنے والے کو اتنی بڑی رعایت دی گئی، دہرا قانون کیوں بنایا گیا یہ باعث تشویش ہے، جیلوں میں موجود بےقصور لوگوں کو بھی انصاف ملنا چاہیے، عوام جس کی وجہ سے سڑکوں پر ہیں، جس نے معیشت کا برا حال کیا اسے اتنا بڑاریلیف مل گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں