جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پی پی نے عام انتخابات کی تیاری شروع کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان پیپلز پارٹی نے آئندہ عام انتخابات کی تیاری کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے اور الیکشن میں پارٹی ٹکٹ کیلیے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

ملک میں نئی حکومت آئے ایک ہفتہ بھی نہیں ہوا ہے لیکن سیاسی ہلچل بدستور جاری ہے جس کے باعث سیاسی جماعتوں نے ممکنہ جلد انتخابات کیلیے بھی کمرکسنا شروع کردی ہے۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی نے بھی آئندہ عام انتخابات کی تیاری کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے اور الیکشن کیلیے پارٹی ٹکٹس کے خواہشمند افراد نے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی نے قومی اور صوبائی اسمبلی ٹکٹس کیلئےدرخواستیں طلب کی ہیں اور ٹکٹس کے خواہشمندوں کو 30 اپریل تک درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی ٹکٹ کے درخواست دہندہ 40 ہزار روپے کا ڈرافٹ جمع کرائیں جب کہ صوبائی اسمبلی کیلیے ٹکٹ کے درخواست دینے والے 30 ہزار کا بینک ڈرافٹ جمع کرائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں