جمعرات, جولائی 4, 2024
اشتہار

پیپلز پارٹی کا گورنر سندھ کی تعیناتی سے متعلق معاہدہ منظرِ عام پر لانے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: صدر پاکستان پیپلز پارٹی سندھ نثار کھوڑو نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی عہدے پر تعیناتی سے متعلق معاہدہ منظرِ عام پر لانے کا مطالبہ کر دیا۔

نثا کھوڑو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایم کیو ایم سندھ کی تقسیم کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان ماضی کی ایم کیو ایم لندن کا تسلسل ہے۔

سینئر رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے شہری سندھ پر قبضہ نامنظور کے پینا فلیکس لگوائے، اس نے ماضی میں کوٹہ سسٹم کی حمایت کی لیکن حکومت میں رہتے ہوئے کوٹا سسٹم پر کیوں خاموش رہی؟

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا بنیاد ہی نفرت اور تقسیم کی سیاست پر مبنی ہے۔

گزشتہ روز رہنما ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ ذوالفقار بھٹو نے پاکستان کی تقسیم پر سیاسی مہر لگائی، اقتدار میں آکر نیشنلائزیشن کے نام پر قومی ادارے ہتھیا لیے گئے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ نسل پرست حکومت نے نسل پرستی اور تعصب کو پہلے قانون کا سہارا دیا اور پھر آئین کا درجہ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پچاس سال میں چالیس فیصد شہری کوٹے پر کتنا عمل کیا گیا، سپریم کورٹ سے درخواست کرتا ہوں سوموٹو ایکشن لیں۔

بعدازاں، پیپلز پارٹی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ وزیر اطلاعات و نشریات سندھ شرجیل میمن نے ردعمل میں کہا کہ ایم کیو ایم قیادت ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف بیان پر معافی مانگے، خالد مقبول صدیقی کی جانب سے کوٹہ سسٹم کی باتیں کرنا افسوسناک ہے۔

جبکہ صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بھتے اور بوری بند لاشوں والے پیپلز پارٹی  پر الزام لگا رہے ہیں، متحدہ قیادت کو شرم آنی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں