تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

‘سات دن کا سفرمذاق نہیں، عوامی مارچ ہر صورت اپنی منزل پہنچے گا’

ساہیوال: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جیالوں کا پر امن لشکر بھٹو اور بینظیر کا نامکمل مشن مکمل کرے گا اور اپنی منزل پر پہنچے گا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کا حکومت مخالف لانگ مارچ اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں، مارچ کے شرکا نے گذشتہ رات ساہیوال میں قیام کیا اور آج لاہور کے سفر کا آغاز کردیا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ہماری اگلی منزل اوکاڑہ ہے، اوکاڑہ کے بعد پتوکی جائیں گے اور ہم کل لاہور پہنچیں گے۔

لاہور روانگی سے قبل اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے پنجاب میں لانگ مارچ کا فقید المثال استقبال کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ جیالوں کا پر امن لشکر بھٹو اور بینظیر کا نامکمل مشن مکمل کرے گا اور اپنی منزل پر پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آصفہ بھٹو ڈرون لگنے سے زخمی، بلاول آبدیدہ ہو گئے

بلاول بھٹو نے کہا کہ مارچ اپنی منزل کی جانب رواں دواں رہے گا، سات دن کا سفرمذاق نہیں ہے، ساتھ ہی انہوں نے کارکنان کو سختی سے ہدایت جاری کی کہ کسی صورت ون وے کی خلاف ورزی نہ کی جائے، کارکنان اپنے حفاظت کا خیال رکھیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز خانیوال میں لانگ مارچ کی کوریج کے دوران آصفہ بھٹو چہرے پر ڈرون کیمرہ لگنے سے زخمی ہو گئیں تھیں۔

دوسری جانب ترجمان بلاول بھٹو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ قیادت جاری پاکستان کی تاریخ کا طویل ترین لانگ مارچ تاریخ رقم کر رہا ہے، لانگ مارچ کو ملنے والی عوامی پذیرائی نے پی ٹی آئی حکومت کے اوسان خطا کردیئے ہیں۔

ترجمان بلاول ہاؤس نے ایک بار پھر وزیراعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے پاس اب بھی وقت ہے، عوام کا سمندر اسلام آباد پہنچنے سے قبل مستعفی ہوجائیں۔

Comments

- Advertisement -