تازہ ترین

’زمان پارک میں جو ہوا پیپلزپارٹی اس کا حصہ نہیں‘

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ زمان پارک میں جو کچھ ہوا پیپلزپارٹی اس کا حصہ نہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما ندیم افضل چن نے کہا کہ تشدد، ایف آئی آر اور گھروں میں گھس کر بلڈوزر چلانے کی حمایت نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ سیٹ پر کوئی اور ہو گند پی پی پر پڑے ایسا نہیں ہوگا۔

پی پی رہنما نے کہا کہ الیکشن نویں دن سے آگے نہیں جاسکتے اگر ایسا ہوگا تو آئینی ترمیم کرنا ہوگی اور اس کے لیے پی ٹی آئی کو بھی لانا ہوگا۔

ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ سیاست دانوں کو مل بیٹھ کر حل نکالنا ہوگا کچھ حکومت پیچھے جائے گی کچھ پی ٹی آئی آگے آئے گی تو ماحول ٹھنڈا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہفتے ڈیڑھ ہفتے میں فیصلہ ہوجائے گا پر امید ہوں مسئلہ حل ہوگا اور آئین کی فتح ہوگی۔

پی پی رہنما نے کہا کہ سیاسی جماعتیں فیصلہ نہیں کرتیں تو پھر کوئی اور فیصلہ کرے گا پر امید ہوں کہ آئین کی بالادستی ہوگی اور انشا اللہ مسائل جلد حل ہوجائیں گے۔

Comments

- Advertisement -