22.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

’میئر کراچی کا الیکشن پیپلزپارٹی جیتے گی، کیسے جیتے گی اس بات کو چھوڑیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر بلدیات سندھ ناصرحسین شاہ کا کہنا ہے کہ 15 جون کو میئر کراچی کا الیکشن پیپلزپارٹی جیتے گی کیسے جیتے گی اس بات کو چھوڑیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اعتراض ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں پر کوئی پابندی نہیں وہ ووٹ دے سکتے ہیں، کراچی میں جماعت اسلامی کا صرف ایک ایم پی اے ہے انہیں بلدیاتی انتخابات میں 80 نشستیں کیسے مل گئیں؟

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آٗئی کو ارکان اسمبلی چھوڑ رہے ہیں تو یوسی چیئرمین بھی چھوڑ سکتے ہیں جبکہ بلدیاتی انتخابات میں نویں فیصد لوگ پیپلزپارٹی کے جیتے۔

- Advertisement -

ایک سوال کے جواب میں ناصر شاہ نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی بنے یا کوئی اور ہمیں فرق نہیں پڑتا، پیپلزپارٹی عوام کی سپورٹ سے الیکشن جیت رہی ہے، باغ آزاد کشمیر کے عوام نے بھی پیپلزپارٹی پر اعتماد کیا۔

ناصر شاہ نے کہا کہ آئندہ الیکشن کے بعد بلاول بھٹو وزیراعظم بنیں گے، پیپلزپارٹی کا واضح موقف ہے الیکشن وقت پر ہوں۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ اگست میں اسمبلیوں کی مدت مکمل ہوگی اس کے بعد الیکشن ہوں گے، عوام جس کو مینڈیٹ دیں اسے حکومت ملنی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں