اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اہم اجلاس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پیپلزپارٹی کے اراکین قومی اسمبلی نے اپنے فیصلےسے اعلیٰ قیادت کو آگاہ کردیا ہے۔
ذرائع پی پی پی کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس میں عدم شرکت کا فیصلہ پارٹی قیادت کی مشاورت سے ہی کیا گیا ہے، آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اہم اجلاس میں حکومت کی جانب سے فرانسیسی سفیر کو نکالنے کی قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔
بلاول بھٹو کا ٹوئٹ
دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ٹی ایل پی معاہدہ قومی اسمبلی میں نہیں لایا گیا، حکومت نے سڑکوں پر ایکشن لیا،پابندیاں لگائیں اور بندے مارے۔
بلاول بھٹو نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پانچ سو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ،انٹرنیٹ سروس بند ہوئی، ان سب کےدوران وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں بیان نہیں دیا اور نہ ہی قومی اسمبلی میں کوئی بیان دیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے الزام عائد کیا کہ اب پی ٹی آئی قومی اسمبلی کے پیچھے چھپنا چاہ رہی ہے، یہ وزیراعظم صاحب کا پھیلایا ہوا گند ہے خود صاف کریں یا گھرجائیں۔
Agreement wasnt brought to NA, Govt took action on streets, then banned, people killed, over 500 policemen injured, closed internet, PM didn’t make statement in NA, didnt take NA into confidence at any stage. Now PTI wants to hide behind NA. It’s your mess PM, clean up or go home
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) April 20, 2021