پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے خلاف پیپلزپارٹی کا ملک گیر احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پیپلزپارٹی نے ملک گیر احتجاج کرتے ہوئے تمام پریس کلب کے باہر  وفاقی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کیا گیا تھا جس کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے قیمتیں اصل حالت میں بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 49 پیسے، لائٹ ڈیزل پر 3 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے، مٹی کے تیل پر 5 روپے اضافہ کا اعلان کیا تھا۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے لاڑکانہ، شکار پور نوابشاہ، حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگر علاقوں کے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے کیے گئے جن میں رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

علاوہ ازیں پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان قائرہ ملتان پریس کلب کے باہر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک گیر احتجاج جاری رہے گا اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج اگلے لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے۔

سندھ، پنجاب، خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو کم کر کے فوری طور پر انہیں اصل قیمت پر بحال کیا جائے۔


 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں