تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

پیپلزپارٹی، ن لیگ کی راہیں جدا؟ بلاول تنہا تحریک چلانے کیلئے پُرعزم

کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں نے مسلم لیگ ن اور شہباز شریف کے رویے پر تنقید کردی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیر صدارت سینئر پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں ن لیگ کے کردار پر سینئر رہنماؤں نے سوالات اٹھا دئیے۔

اجلاس میں پی پی سینئر قائدین ن لیگ پر تنقید کرتے رہے اور بلاول بھٹو مثبت امید رکھنے کا اظہار کرتے رہے، پی پی قائدین نے مسلم لیگ ن، شہباز شریف پر فرینڈلی اپوزیشن کرنے کا الزام عائد کیا۔

ذرائع کے کے مطابق شرکا نے کہا کہ ن لیگ کو ساتھ لے کر چلنے کی خواہش مثبت ہے مگر وہ اپوزیشن نہیں کرنا چاہتے، جو جماعت اے پی سی کو التوا کا شکار کررہی ہو وہ حکومت مخالف تحریک میں ساتھ کیسے چلے گی۔

پی پی قائدین کا کہنا تھا کہ ن لیگ نہیں چاہے گی کہ اپوزیشن بلاول بھٹو کی تجاویز پر عمل کرکے آگے بڑھے، ن لیگ اپنے لیے پنجاب میں آج بھی اصل خطرہ بلاول کو ہی سمجھ رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو، ن لیگ سے متعلق شرکا کی تندوتیز باتیں مسکراہٹ کے ساتھ سنتے رہے، بلاول کا کہنا تھا کہ ہمیں بدگمانیوں کے بجائے اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ساتھ نہیں چلے گا تو ہم تنہا بھی تحریک چلائیں گے، آئین اور صوبوں کے حقوق پر حملہ برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -