اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

حکومت سازی : مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان حتمی مذاکرات آج ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت سازی کے لئے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی کمیٹیوں کے درمیان حتمی مذاکرات آج ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت سازی کے لئے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان حتمی مذاکرات آج ہوں گے، گزشتہ روز بھی ملاقات کا ایک دور ہوا تھا ، جس میں دونوں جانب سے مطالبات ایک دوسرے کے سامنے رکھے گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے اس بات پر اتفاق ہوگیا ہے کہ آصف زرداری صدر اور شہباز شریف کو وزیراعظم بنایا جائے جبکہ مسلم لیگ ن نے چھ ماہ کے اندر پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کا مطالبہ بھی مان لیا۔

- Advertisement -

ن لیگی ذرائع نے بتایا کہ دونوں جانب سے جو تجاویز اور مطالبات سامنے آئے ان پر غور جاری ہے، امید ہے آج معاملات طے اور معاہدہ ہوجائے گا۔

اس حوالے سے لیگی سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں بتایا کہ بات چیت مثبت اندازمیں جاری ہے، آج دوبارہ نشست ہوگی۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ کابینہ میں پیپلزپارٹی کی شمولیت پرکچھ چیزیں پہلے سے طے شدہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میں اسپیکر شپ اور پنجاب میں گورنر کا عہدہ مانگ لیا ہے لیکن ن لیگ دونوں پوزیشن دینے کو تیار نہیں ہے۔

مذاکرات میں فیصلہ ہوا تھا کہ چئیرمین سینیٹ ن لیگ سے ہوگا، تاہم اسپیکر قومی اسمبلی کا فیصلہ نہ ہو سکا۔

ن لیگ نے پیپلز پارٹی کو کے پی میں گورنر شپ دینے کی پیشکش کی ہے تاہم پنجاب میں گورنر شپ دینے سے معذرت کرلی جبکہ اتفاق کیا گیا کہ گورنر بلوچستان ن لیگ اور وزیر اعلی بلوچستان پیپلز پارٹی سے ہو گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں