ہفتہ, اپریل 12, 2025
اشتہار

حکومت کا نہروں کے معاملے پر رابطہ، پیپلزپارٹی نے پُرکشش آفرز ٹھکرادیں

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت نے نہروں کے معاملے پر ایک بار پھر پیپلزپارٹی سے رابطہ کیا لیکن اتحادی جماعت نے پرکشش آفرز ٹھکرادیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیپلزپارٹی سے ایک بار پھر رابطہ کیا اور پرکشش آفرز کی ہیں، اعلیٰ حکومتی شخصیت نے رابطہ کیا، پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت کو صاف جواب دے دیا۔

پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے حکومت کی تمام پیشکش مسترد کردیں، پیپلزپارٹی نے نہروں کی مخالفت نہ کرنے کا مطالبہ ماننے سے انکار کردیا۔

اس سے قبل بھی پیپلزپارٹی اور لیگی رہنماؤں کی کینال معاملے پر رابطے اور بیک ڈور ملاقاتیں ہوئیں۔

ن لیگ نے پیپلزپارٹی سے کینال منصوبے پر سیاست نہ کرنے کی درخواست کی، ن لیگ کی طرف سے پیپلزپارٹی کو ڈٰیولپمنٹ سمیت ہر طرح کے تعاون کی آفر کی گئی۔

حکومت نے پی پی کو حیدرآباد سکھر موٹر وے آئندہ بجٹ کا حصہ بنانے اور جلد کام شروع کروانے کی آفر کی، چاروں صوبوں کا بجٹ مل کر بنانے کی بھی آفر کی گئی۔

پی پی رہنماؤں نے جواب دیا کہ کینالوں پر سیاست نہیں کررہے، پانی پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے، بلاول بھٹو نے کینالوں پر ہر سطح پر مفاہمت سے جواب دے رکھا ہے، کینال منصوبہ ختم کرنے کے علاوہ کوئی بھی چیز قبول نہیں۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں