بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

آصف زرداری کے ساتھی لاپتہ، سندھ اسمبلی میں احتجاج کیا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پیپلز پارٹی سابق صدر آصف زرداری کے تین ساتھیوں کے لاپتہ ہونے کے معاملے کو آج سندھ اسمبلی میں اٹھائے گی جہاں وہ حکمراں جماعت بھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے آج سندھ اسمبلی میں سابق صدر آصف زرداری کے تین قریبی ساتھیوں کے لاپتہ ہونے پر سخت احتجاج کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس دوپہر میں طلب کرلیا گیا ہے۔

جس کے لیے سندھ اسمبلی کے اجلاس کا وقت بھی تبدیل کردیا گیا ہے اور اب سندھ اسمبلی کا اجلاس سہ پہر تین بجے ہوگا جب کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی ایجنڈے پر مشاورت مکمل کر چکے ہوں گے۔

- Advertisement -

*اہم سیاسی شخصیت کے قریبی ساتھی اشفاق لغاری لاپتہ


واضح رہے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف علاقوں سے سابق صدر پاکستان اور پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرین کے سربراہ آصف علی زرادی کے تین قریبی ساتھیوں اور کاروباری شراکت داروں کو اغوا کیا جا چکا ہے اور تاحال ان کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔


*کراچی: سابق مشیر سندھ نواب علی لغاری اغوا


آصف زرداری کے تینوں ساتھیوں کے اغوا پر پیپلز پارٹی کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے اور اب تک مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو سمیت تین اہم رہنما الگ الگ پریس کانفرمس میں ان واقعات کا ذمہ دار وفاقی حکومت بالخصوص وزارت داخلہ پر عائد کرتے ہوئے اسے سندھ دشمنی کے مترادف قرار دے چکے ہیں۔

خیال رہے آصف زرداری اپنی مشہور زمانہ متنازعہ تقریر کے بعد بیرون ملک منتقل ہوگئے تھے اور حال ہی میں پاکستان واپس لوٹے ہیں اور سیاست میں دوبارہ سے سرگرم نظر آرہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں