نوشہرہ : سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کو پیپلزپارٹی نے شناخت دی اور جب جب ہمیں موقع ملا صوبے میں ترقیاتی کام کروائے اور نوکریاں فراہم کیں.
ان کا خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر پختونخواہ میں کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے کے پی کے میں بہت جتنا موقع ملا اسے کہیں زیادہ کام کیا ہے اور عوام سے کیے گئے سارے وعدے پورے کیے ہیں.
آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی والے جلدی ناراض ہوجاتے ہیں اس لیے ہمیں ہمیشہ اپنے کارکنان کی فکر رہتی ہے اور ان کی فلاح بہبور اور روزگار کے لیے کام کرتے رہتے ہیں.
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو تیار ہو رہا ہے جس کے بعد نئی قیادت سامنے آئے گی جو جواں بھی ہوگئی اور متحرک کی اور یہ قیادت آپ کے درمیان میں سے ہی نکلے گی.
سابق صدر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے سب کونوکریاں دی ہیں لیکن آج تک کسی سے نوکری چھینی نہیں ہیں لیکن خیبر پختونخواہ حکومت 2 لاکھ نوکریاں چھیننا چاہتی ہے جس کی بھرپور مزاحمت کریں گے.
آصف زرداری نے کہا کہ کےپی کےاوربلوچستان قدرتی وسائل سےمالامال ہیں جس کے باعث یہ دونوں صوبے خوشحال ہونے چاہیے تھے لیکن بدقسمتی ایسا نہیں ہوسکا تاہم اب پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کو مکمل آباد کرے گی.
انہوں نے کہا کہ یہ توگھر کا جلسہ ہے ابھی تو بڑے جلسے بھی ہوں گے اور عوامی طاقت سے حکومت میں آکر 2 سال سے کم وقت میں ترقیاتی کام مکمل کرائیں گے.