اشتہار

حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کیلیے پیپلز پارٹی میدان میں اتر گئی

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت اور اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف میں مذاکرات کے لیے حکومتی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی میدان میں اتر گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت اور اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف میں مذاکرات کے لیے حکومتی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی میدان میں اتر گئی۔ اس سلسلے میں پی پی وفد نے اپنی اتحادی جماعتوں عوامی نیشنل پارٹی، مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق کے رہنماؤں سے اہم ملااتیں کی ہیں۔

پی پی رہنما یوسف رضا گیلانی کا اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کے دوران کہنا تھا کہ پارلیمنٹ اورعدلیہ میں ڈیڈلاک خطرناک ہے۔ اتحادیوں کو راضی کر کے مذاکرات کا ماحول بنانا ہوگا۔

- Advertisement -

اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی نے اپنی آل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کو بلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پارلیمنٹ کی بالادستی ثابت کرنی ہوگی۔
ن لیگی رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ڈائیلاگ کیلیے پی پی کی کاوش کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ مذاکرات ہی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ ہیں۔ ہم بھی ڈائیلاگ کے حامی ہیں لیکن پیشکش پر ہمیں گالیاں ملیں۔ نفرت اور انتشار کی وجہ سے ملک میں بحرانی صورتحال ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ ہفتے سیاسی جماعتوں سے مذاکرات پر اتفاق رائے کے لیے پی پی اراکین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی تھی۔

کمیٹی میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، وفاقی وزرا سید نوید قمر اور قمر الزماں کائرہ شامل ہیں۔ اس کمیٹی کو تمام سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ پر اتفاق رائے کے حوالے سے بات چیت کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ فضل الرحمٰن اپوزیشن سے مذاکرات میں رکاوٹ ہیں جس پر پیپلز پارٹی نے یہ رکاوٹ دور کرنے کے لیے پہلے دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔

پی پی پی کی مذاکراتی کمیٹی کی بی این پی اور محسن داوڑ سے بات چیت ہو چکی ہے جب کہ ایم کیو ایم، پختونخوا ملی عوامی پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی سے بھی بات چیت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق تمام جماعتوں کے راضی ہونے کے بعد اس حوالے سے جے یو آئی سے رابطہ کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں