پیر, نومبر 4, 2024
اشتہار

پیپلزپارٹی ایم کیو ایم کے مطالبات ماننے کو تیار ، گرین سگنل دےدیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کےمطالبات ماننے کیلئے گرین سگنل دےدیا ، گورنر سندھ پیپلز پارٹی کا پیغام لیکر بہادر آباد جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کے مطالبات ماننے کو تیار ہوگئی، ذرائع نے بتایا ہے کہ گورنرسندھ آج پیپلز پارٹی کا پیغام لیکر بہادرآباد جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر ایم کیو ایم قیادت سے دھرنا موخرکرنے کی درخواست کریں گے۔

- Advertisement -

خالدمقبول صدیقی اورکامران ٹیسوری کےدرمیان رابطہ ہوا، گورنر سندھ ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات میں تحفظات سنیں گے اور گزشتہ روزپیپلز پارٹی سےہونےوالی ملاقات پربات چیت کریں گے۔

دوسری جانب کنوینر ایم کیو ایم خالدمقبول صدیقی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ ایم کیو ایم کل کا دھرنا مؤخر کرنے کے فیصلے پر غور کررہی ہے ، امن مشقوں کے پیش نظر فیصلے پر نظر ثانی کی جاسکتی ہے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ دھرنے کی تاریخ تبدیل کی جاسکتی ہے تاہم حتمی فیصلہ گورنر سندھ سے ملاقات کے بعد کیا جائےگا۔

انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، دھرنا موخر تو کر سکتے ہیں لیکن دھرنا ختم عملی اقدامات پر کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں