پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

پیپلز پارٹی کا تعاون حکومتی مجبوری ہے، اعتزاز احسن

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پيپلزپارٹی کے سينئررہنما اعتزازاحسن نے پی پی پی کے تعاون کوحکومت کی مجبوری قرار دے دیا، سب کو پتہ ہے حکومت کو کب ہماری ياد آتی ہے۔

اسلام آباد میں پيپلزپارٹی کے سينئررہنما اعتزازاحسن نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزيشن سے تعاون مانگنا حکومت کی مجبوری ہے، سب کو پتہ ہے حکومت کو کب ہماری ياد آتی ہے۔

اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات واضح اور بنيادی ہيں، 16اکتوبر کو بلاول بھٹو نے 4مطالبات پيش کئے حکومت انکو مانے ، ہمارا بنيادی مطالبہ اپوزيشن کا بل ہے، جو منظور کيا جائے۔

پی پی پی کے سنئیر رہنما نے مزید کہا کہ حکومت بل پر راضی ہوجاتی ہے تو عمران خان کا بھی يہی مطالبہ ہے اور حکومت بل پاس کرلے تو تمام پريشانياں ختم ہوسکتی ہيں۔

اعتزاز احسن کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی ٹيم کے ساتھ گہری بات نہيں ہوئی، 4مطالبات سامنے رکھے، اور اگرضرورت پڑی تو متحدہ اپوزيشن کا اجلاس بلائيں گے، عمران ،قادری اور حکومت کی کيا کشمکش ہوتی ہے، اس پر بات نہيں کرونگا۔


مزید پڑھیں : نواز شریف احتساب سےبھاگ رہےہیں،اعتزازاحسن


یاد رہے دو روز قبل بھی اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف احتساب سے راہ فرار اختیار کررہے ہیں، کسی بھی ادارے نے وزیراعظم نوازشریف کے احتساب کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا، نیب اوردیگرادارے وزیراعظم کے خاندان کے تابع رہےہیں، کسی ادارے نے بھی پاناما لیکس کی انکوائری میں مدد نہیں کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں