جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ملکی مسائل کا حل بلاول کے چار نکاتی ایجنڈے میں ہے،رحمان ملک

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماسینیٹر رحمان ملک کا کہناہےکہ ملکی مسائل کا حل بلاول کے چار نکاتی ایجنڈے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ پانامہ لیکس کا معاملہ عدالت سے باہر جاتا دیکھ رہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق لاہور میں جہانگیر بدر کی وفات پر ان کے اہل خانہ سےتعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماسنیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ مرحوم کی جمہوریت کےلیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک کا کہناتھا کہ شہر کی ایک سڑک کو جہانگیر بدر کے نام سے منسوب کیا جائے۔

مزید پڑھیں:ستائیس دسمبر کوحکومت مخالف تحریک کا اعلان کریں گے،خورشیدشاہ

انہوں نے کہا کہ وہ پانامہ لیکس کا معاملہ عدالت سے باہر جاتا دیکھ رہے ہیں۔ہر چیز پارلیمنٹ سے باہر لے جانا ضروری نہیں،مسائل کا واحد حل پارلیمنٹ ہے۔

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس میں جن کےخلاف کیس ہے وہ دونوں ملک سے باہر اور ان کی پراپرٹی بھی باہر ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ملکی مسائل کا حل بلاول کے چار نکاتی ایجنڈے میں ہے۔

بعدازاں پیپلز پارٹی کے رہنمانوید قمر بھی تعزیت کےلیے جہانگیر بدر کی رہائش گاہ پر پہنچے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر پانامہ لیکس کے انکشاف کے بعد اخلاقی طور پر مستعفی ہونا ہوتا تو وزیراعظم کب کا استعفٰی دے چکے ہوتے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں