تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

تحریک عدم اعتماد میں ناکامی، پی پی کے سینیٹرز نے پارٹی چیئرمین کو استعفے دے دیے

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے تمام سینیٹرز نے سینیٹ چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے پر استعفے دے دیے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سنینٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے بعد پیپلز پارٹی کے تمام سینیٹرز نےاپنے استعفے پارٹی قیادت کو دیے دیے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹرز کے استعفے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو موصول ہوگئے ہیں۔

قبل ازیں بلاول بھٹو کے ترجمان اور سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوتے ہی اپنے نشست سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام

اُن کا کہنا تھا کہ آج سینیٹ میں جو کچھ ہوا اچھا نہیں ہوا، میں اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین کو ارسال کر رہاہوں کیونکہ میری سیٹ پارٹی کی امانت ہے۔

یاد رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی تھی جس کی 64 اراکین نے حمایت کی تھی البتہ جب خفیہ رائے شماری ہوئی تو  قرارداد کے حق میں صرف پچاس ووٹ پڑے، مطلوبہ تعداد کا ایک چوتھائی ووٹ نہ ملنے کے سبب قرار داد مسترد کردی گئی۔

اس سے قبل سینیٹ کے 64 ارکان کی حمایت کے سبب تحریک عدم اعتماد منظور ہوگئی  تھی تاہم خفیہ رائے شماری میں صادق سنجرانی فتح یاب قرار پائے ساتھ ہی ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کے خلاف بھی حکومت کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی۔

Comments

- Advertisement -