تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

’بلاول بھٹو نے ملکی خارجہ پالیسی میں جان ڈال دی‘

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ملکی خارجہ پالیسی میں جان ڈال دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق عالمی کانفرنس میں پاکستان کے مؤقف کی پذیرائی ہوئی ہے، ہم وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ بلاول بھٹو کی محض چند ماہ کی کامیاب خارجہ پالیسی کے اثرات شروع ہوگئے ہیں، پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے بلاول اور ان کے محکمے نے محنت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ ممالک کے لیے ڈیمج اینڈ لاس فنڈ بلاول بھٹو کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ ہر خطے کے مفکرین بلاول بھٹو کی خارجہ پالیسی کو سرہاتے دکھائی دے رہے ہیں، برطانیہ نے بھی پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -