اسلام آباد: پیپلزپارٹی نے سردار لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت ختم کردی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ پیپلزپارٹی نے سردار لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری نہیں کیا ہے ان کی پارٹی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لطیف کھوسہ کی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد رکنیت خاتمے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار لطیف کھوسہ پارٹی پالیسی سے مسلسل انحراف کررہے تھے۔
خیال رہےکہ پیر کے روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے لطیف کھوسہ سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی تھی، ملاقات میں جمہوریت، آئین کے تحت میسر بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے پرامن جدوجہد میں تیزی لانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس میں اپنی نامزدگی کو عمران خان نے سپریم کورٹ میں لطیف کھوسہ کے ذریعے چیلنج کیا ہے۔