جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

پیپلزپارٹی کی میزبانی میں آل پارٹیز کانفرنس جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے زیر قیادت آل پارٹیز کانفرنس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی میزبانی میں اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جاری ہے۔آل پارٹیز کانفرنس کی میزبانی بلاول بھٹوزرداری کر رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی زیرصدارت ن لیگ کا 13 رکنی وفد آل پارٹیز کانفرنس میں شریک ہے۔جے یو آئی (ف) کا 4 رکنی وفد مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت شریک ہے۔اس کے علاوہ تمام 11جماعتوں سے کم از کم3،3 ارکان کا وفد اے پی سی میں شریک ہے۔

- Advertisement -

نواز شریف کے علاوہ سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری بھی بذریعہ ویڈیو لنک ابتدائیہ خطاب کیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور مریم نواز کے خطابات انتہائی اہم ہیں۔فضل الرحمان، محمود خان اچکزئی،آفتاب شیر پاؤ بھی خطاب کریں گے۔

آل پارٹیز کانفرنس میں گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت،الیکشن،کشمیر پالیسی زیر غور آئےگی۔کانفرنس میں آئندہ سینیٹ وآزاد کشمیر انتخابات کا معاملہ زیر غور آنے کا بھی امکان ہے۔

اے پی سی میں اسپیکر قومی اسمبلی کا رویہ بھی زیر غور آئے گا،اے پی سی کم سے کم 4 سے 5گھنٹے پر محیط ہونے کا امکان ہے۔شرکا کے لیے پی پی کی جانب سے پرتکلف ظہرانے کا اہتمام ہوگا۔

کل جماعتی کانفرنس میں ایف اے ٹی ایف مسائل،حکومت کی متنازع قانون سازی زیر غور آئےگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سی پیک پروجیکٹس میں حکومت کی سستی سمیت دیگر امور کانفرنس میں زیر غور آئیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں