منگل, نومبر 12, 2024
اشتہار

فتح جنگ: پی پی کا پنڈال سج گیا، بلاول جلسہ پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اٹک: پاکستان پیپلز پارٹی آج صوبہ پنجاب میں اٹک سے 40 کلو میٹر فاصلے پر واقع شہر فتح جنگ میں جلسہ کر رہی ہے جس کے لیے پنڈال سج گیا، بلاول بھٹو جلسہ گاہ پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق فتح جنگ میں پاکستان پیپلز پارٹی سیاسی قوت کا مظاہر کرنے جارہی ہے، پنڈال میں 20 ہزار کرسیاں لگا دی گئی ہیں، قائدین کے لیے اسٹیج تیار ہوچکا ہے جبکہ جلسہ گاہ میں جگہ جگہ بینرز بھی لگ گئے ہیں۔ فتح جنگ میں جلسے کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

جلسے سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے جو جلسہ گاہ پہنچ گئے،خورشید شاہ، قمر زماں کائرہ، ندیم افضل چن، راجا پرویز اشرف، منظور وٹو اور دیگر اسٹیج پر موجود ہیں۔

- Advertisement -

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی پی رہنما راجا پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت شہید بی بی کا بیٹا کررہا ہے، پیپلز پارٹی کو آمروں نے دبانے کی کوشش کی، ہمیں 2013 کے انتخابات میں آر او الیکشن کے ذریعے ہرایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دلوں پر حکمرانی کرنے والے ایسے ہوتے ہیں، میاں صاحب، آپ قومی اداروں پر حملہ آور ہوتے ہیں، پاناما کیس کا فیصلہ آنے پر پورے ٹبر نے شور شروع کردیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں