منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

کراچی میں یوسی وائس چیئرمین قتل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں پیپلزپارٹی کے یوسی وائس چیئرمین کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ ڈالمیا شانتی نگر میں پیش آیا جہاں 2 ملزمان نے فائق نامی شخص کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جو کہ یوسی وائس چیئرمین تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں دو گروپوں میں  پرانے اختلافات چلے آرہے ہیں ماضی میں بھی دونوں گروپوں میں اختلافات کے باعث ایک قتل ہوا تھا۔

مقتول کے ساتھیوں نے وائس چیئرمین کے واقعے کو ماضی میں ہونے والے قتل کی کڑی قرار دیا ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق پولیس موقع پر موجود ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں ضابطےکی کارروائی میں عمل میں لائی جارہی ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی ہے اور مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں