تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سچ دکھانے پر پی پی کارکنان‌ کا اے آر وائی نیوز پر حملہ، شہباز گل کا اظہار مذمت

اسکردو: گلگت شہر میں پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالوں نے اے آر وائی کی ٹیم پر حملہ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے کی میزبان ماریہ میمن نے تصدیق کی کہ گلگت میں براہ راست شو کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان نے حملہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جیالوں نے اے آر وائی کی نشریات روکنے کی کوشش کی ٹیم کے ممبران کو ہراساں کیا اور انہیں دھکے بھی دیے۔

ماریہ میمن نے سوال اٹھایا کہ ’آخر ہم کب مخالف نظریات کو تہذیب اور شائستگی کے ساتھ برداشت کرنا سیکھیں گے؟۔’

دوسری جانب وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے اے آر وائی نیوز کی ٹیم پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

اپنے ٹویٹ میں اُن کا کہنا تھا کہ ’پیپلزپارٹی کارکنوں کی گھٹیا حرکت کی سخت مذمت کرتےہیں،اتھارٹیز کو ایسے شدت پسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے، اے آر وائی ہو یا کوئی اور چینل ان کوآزادی سےاپنی صحافت کرنےدیں‘۔

Comments

- Advertisement -