پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

سیاسی مصروفیات مختصر، آصف زرداری کراچی پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سیاسی مصروفیات مختصر کر کے کراچی پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری لاہور سے اپنی سیاسی مصروفیات مختصر کر کے کراچی پہنچ گئے جہاں وہ سندھ کی سیاست کا جائزہ لیں گے۔

پیپلز پارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق صدر پیر کے روز واپس لاہور جائیں گے اور یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سیاسی طور پر بہت متحرک نظر  آرہے ہیں اور انہوں نے گزشتہ روز ہی پاناما لیکس میں نامزد شریف خاندان کے افراد کو گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے مفاہمت کے لیے کئی بار پیغام بھیجا مگر ملک کو نقصان پہنچانے والے حکمرانوں سے اب کوئی مفاہمت نہیں ہوگی، اپنے وعدے کے مطابق مسلم لیگ کو سیاست کے لیے چار سال دیے اس لیے آخری سال خود سیاست کررہا ہوں۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کا کہنا تھا کہ نیب کو بتانا چاہتے ہیں کہ جس طرح ہمارا احتساب ہوا اسی طرح شریف خاندان کا بھی احتساب کیا جائے اور انہیں بدعنوانی کے مقدمات میں گرفتار کیا جائے۔

آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے سیف الرحمان کے احتساب بیورو کا بھی احتساب برداشت کیا، جب تک برابری کی بنیاد پراحتساب نہیں ہوگا ہم نہیں مانیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں