ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

پیپلزپارٹی کا پی ڈی ایم سے انتخابی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ذرائع پیپلزپارٹی نے کہا ہے ہے پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم سے انتخابی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم سے انتخابی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پی ڈی ایم سے الیکشن میں انتخابی اتحاد سیاسی خسارہ ہے، آئندہ عام انتخابات سے متعلق  مشاورت جلد جاری کی جائے گی۔

پی پی ذرائع کا بتانا ہے کہ پی پی قیادت ممکنہ انتخابی اتحاد کے بارے میں پارٹی کی رائے لے چکی ہے، پارٹی رہنمائوں کی اکثریت نے پی ڈی ایم سے اتحاد کی مخالفت کردی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ الیکشن میں عوامی نیشنل پارٹی کے ساتھ انتخابی اتحاد ممکن ہے، اے این پی سے انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ ممکن ہے، ماضی میں اے این پی سے پی پی کے خوشگوار ورکنگ ریلیشن رہے ہیں جبکہ جے یو آئی سے ماضی والے ورکنگ ریلیشن نہیں رہے ہیں۔

 پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ جانبدارانہ رویہ اپنانے پر  پی ڈی ایم سے راہیں جدا کی تھیں، پی ڈی ایم کا پیپلزپارٹی سے رویہ ہمیشہ جانبدارانہ رہا ہے، جے یو آئی، ن لیگ نے  پی ڈی ایم کو ہائی جیک کر رکھا ہے، پی ڈی ایم نے پیپلزپارٹی، اے این پی کو دیوار سے لگائے رکھا۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں