پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

بلاول کی دھمکی پر پیپلزپارٹی کی وضاحت آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی جانب سے او آئی سی اجلاس روکنے کی دھمکی پر پیپلزپارٹی کی وضاحت آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے ترجمان ذوالفقار علی بدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ بلاول بھٹو او آئی سی کے خلاف نہیں بلکہ اس کی آڑ میں تحریک عدم اعتماد سے حکومت کے فرار کے خلاف ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ او آئی سی میں نئی روخ پھونکنے والی جماعت پیپلزپارٹی ہے، بلاول بھٹو کے نانا ذوالفقار بھٹو نے اسلامی تعاون تنظیم کو پہچان دی تھی۔

- Advertisement -

ترجمان بلاول بھٹو نے لکھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اگر او آئی سی جلاس کی آڑ میں عدم اعتماد کی تحریک کو التوا کا شکار کیا تو ردعمل آئے گا۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو نے او آئی سی اجلاس روکنے کی دھمکی دے دی

واضح رہے کہ اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے او آئی سی کانفرنس روکنے کی دھمکی دی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر اجلاس میں عدم اعتماد پیش نہ کرنے دی گئی تو دھرنا دیں گے، اپوزیشن جماعتوں کو دھرنے کی تجویز دیتا ہوں، اپنا حق لینے تک اسمبلی میں بیٹھے رہیں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہم انتطار کررہے تھے کہ اوآئی سی پرامن طریقے سے گزرجائے، پورا ملک چاہتا ہے کہ عزت کے ساتھ او آئی سی ہو لیکن اگر اجلاس میں عدم اعتماد پیش نہ کرنے دی گئی تو دھرنا دیں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اسپیکر اسد قیصر پی ٹی آئی کا اسپیکر نہ بنے ملک کا سوچے، اسپیکرآئین، پارلیمان کے رولز توڑنے کو تیار ہے۔ ہم اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹے ہیں نہ ہٹیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں