تازہ ترین

وفاقی حکومت نے آڈیو لیکس کمیشن کیس میں بینچ پر اعتراضات اٹھا دئیے

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے آڈیولیکس کمیشن کیس...

عمران خان نے عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب روپے ہر جانے کا نوٹس بھجوادیا

اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

راولپنڈی میں ڈکیتی کے دوران سیشن جج قتل

راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے فیز 8 میں گھر...

پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ: اے این پی کا بڑا اعلان

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے 27 فروری کو اسلام آباد کی جانب ہونے والے پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ اسلام آبادپہنچےگا تو اس صبح اےاین پی پہنچ جائے گی اور اسلام آباد جاکر پیپلزپارٹی سے اظہاریکجہتی کریں گے۔

میاں افتخارحسین نے کہا کہ ہم اس احتجاج میں اپناحصہ ڈالیں گے ان کےدورمیں ٹرانسپیرنسی رپورٹ آئی تویہ کہتےہیں جھوٹی ہے ایسی کون سی کارکردگی ہےجس پر مرادسعید کو پہلا ایوارڈ دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میدان میں آؤپتاچلےگا عوام ایوارڈ دیتے ہیں یا جوتےمارتے ہیں ہم توپہلےروزسےاس حکومت کونہیں مانتے یہ ناجائز حکومت ہے،پاکستان کوایساجھوٹابندہ نہیں چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بلدیاتی الیکشن نہیں کراناچاہتےتھے،سپریم کورٹ نےکرائے عوام کےمسائل تولوکل باڈیز سے ہی حل ہوں گے۔

Comments