اشتہار

پی ایس ایل 8 کے افتتاحی میچ سے قبل زلزلہ متاثرین کے لیے دعا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی مشکل میں گھرے اپنے ترک اور شامی زلزلہ متاثرین بھائی بہنوں کو نہیں بھولے اور پی ایس ایل کے افتتاحی میچ سے قبل ان کے لیے دعا کی گئی۔

پاکستان کے عوام کے دل ترکیہ سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پی ایس ایل 8 کے افتتاح کے موقع پر بھی پاکستانی مشکل میں گھرے اپنے ترک اور شامی زلزلہ متاثرہ بہن بھائیوں کو نہیں بھولے۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے افتتاحی میچ سے قبل ترکیہ اور شام میں آنے والے قیامت خیز زلزلے کے متاثرین کے لیے کچھ دیر خاموشی اختیار کی گئی اور ان کے لیے دعا کی گئی۔

- Advertisement -

افتتاحی میچ کھیلنے کے لیے گراؤنڈ میں موجود لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں نے بھی دعا کے لیے اپنے ہاتھ بلند کیے جب کہ اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے بھی متاثرین زلزلہ کے لیے دعا کی۔

اس موقع پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ نے پلے کارڈز اٹھا کر بھی متاثرین زلزلہ سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز کا پولیس شہدا کو شاندار انداز میں خراج عقیدت

واضح رہے کہ اسی میچ سے قبل لاہور قلندرز کی جانب سے عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پولیس شہدا کو شانداز انداز میں خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں