کراچی : پاکستان کی پی آر، ایونٹ منجمنٹ، ڈیجیٹل اور ایکٹیویشن ایجنسیوں کیلئے کونسل (پریڈا) کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ ملک کے اہم صنعتکاروں نے یکجا ہوکر پی آر ایونٹ منجمنٹ ، ڈیجیٹل اورایکٹیویشن کے شعبوں کے لیے وقف اپنی نوعیت کی پہلی کونسل کی بنیاد ڈال دی ہے۔
پریڈا (پی آر، ایونٹ مینجمنٹ، ڈیجیٹل ایکٹیویشن)کی بنیاد ایک ایسی صنعت کو فروغ دینے کے اصولوں پر رکھی گئی ہے جو شفاف اخلاقی اور پیشہ ورانہ ہونے کے ساتھ انڈسٹری کے معیاراور جدت کے معیارات قائم کرنے کی کوشش بھی کرے گی۔
مذکورہ کونسل متعلقہ کلائنٹس اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھے مل کر کام کرے گی تاکہ متعلقہ پالیسیوں کیلئے ایک متفقہ نکتہ نظر کو ہموار کیا جاسکے۔
کونسل کا بنیادی مقصد تمام متعلقہ کلائنٹس کیلئے ایک بہترین پلیٹ فام کا قیام ہے جس کے تحت کلائنٹس کو شفاف اصولوں پر چلانے پر آمادہ کرنے کے ساتھ ساتھ انڈسٹری کے بارے میں اپنے تاثرات پیش کیے جائیں گے۔
پریڈا کی قیادت چیئر پرسن شہناز رمزی (سی ای او اسٹار لنکس پی آر اینڈ ایونٹس، صدر ٹریویلین پی کے) کررہی ہیں، اس کے علاوہ وائس چیئر پرسن سلینہ راشد خان، جنرل سیکریٹری محمد احمد اللہ جنگ اور خزانچی حسن رضوی ہیں، یہ تمام اراکین اعزازی طور پر کام کریں گے۔
پریڈا کے بانی ممبران میں عتیقہ اوڈھو ، فرشتے اسلم، انیسہ راشد خان، تہمینہ خالد، راسخ اسماعیل، فی بی ہارون سرفراز نیازی، جہانزیب شفیق، عامر مظہر اور ثمرہ مسلم اور دیگر اہم شخصیات شامل ہیں۔
پریڈا جلد ہی پی آر ، ایونٹ منجمنٹ ، ڈیجیٹل اور ایکٹیویشن کے شعبوں میں ٹیکس رجسٹرڈ کاروباری اداروں/ افراد کے لیے رکنیت سازی کا آغاز کرنے والی ہے۔