اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

پریڈی تھانے میں نوجوان کی ہلاکت : پولیس حکام نے بڑا ایکشن لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پریڈی تھانے میں مبینہ طور پر پولیس تشدد سے وقاص نامی نوجوان کی ہلاکت کے واقعے پر بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، ایس ایچ او سمیت 9اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق واقعے پر سخت ایکش لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ نے ایس ایچ او، ایس آئی او سمیت 9 اہلکاروں کو معطل کردیا۔

معطل ہونے والوں میں ایس ایچ او پریڈی پرویز سولنگی، ایس آئی او حنیف سیال تفتیشی افسر اے ایس آئی شاہد نذیر اور ہیڈ کانسٹیبل ذیشان حیدر بھی شامل ہیں۔

معطل ہونے والے افسران و اہلکاروں کو اگلے احکامات تک سسپنڈ کمپنی گارڈن ہیڈ کوراٹرز منتقل کردیا گیا ہے۔

قبل ازیں نوجوان وقاص کے لواحقین نے لاش کے ہمراہ پریڈی تھانے کے باہر احتجاج کیا، مشتعل مظاہرین نے موبائل مارکیٹ کی ٹریفک پولیس چوکی کو گرا کر آگ لگادی۔

متوفی وقاص کے لواحقین کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز وقاص کو پریڈی تھانے کے کانسٹیبل اسامہ کی بائیک سے ٹکرانے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، پولیس نے اسے تھانے لے جا کر اس پر بہیمانہ تشدد کیا، جس سے وقاص کی موت واقع ہوگئی۔

اہل خانہ کے مطابق پولیس نے وقاص کے خلاف رات کو بائیک سے ٹکرانے اور اشیا گم ہونے کی ایف آئی آر کٹوائی اور صبح اطلاع دی کہ وقاص کا انتقال ہوگیا ہے۔

لاک اپ میں شہری کی ہلاکت کے واقعے پر وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے بھی نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا اور ایس ایس پی جنوبی سے رپورٹ طلب کر لی ہے، انھوں نے ہدایت کی ہے کہ واقعے کی انکوائری کی جائے، واقعے میں کوئی اہلکار ملوث ہوا تو قانون حرکت میں آئے گا۔

کراچی: تھانے میں نوجوان وقاص کی موت پر احتجاج، مظاہرین نے پولیس چوکی کو آگ لگادی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں