پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

اسرائیلی فوج نے 8 ماہ کی حاملہ فلسطینی لڑکی کو گولیاں مار کر شہید کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

دہشتگرد اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں نور شمس پناہ گزین کیمپ میں فائرنگ کر لے 23 سالہ حاملہ فلسطینی لڑکی کو شہید کر دیا۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے واقعے کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ سندس جمال محمد شلابی آٹھ ماہ کی حاملہ تھیں۔

وزارت نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ فائرنگ میں لڑکی کا بچہ بھی نہ بچ سکا جبکہ شوہر شدید زخمی ہے۔ سندس جمال محمد شلابی کی شہادت پر اسرائیلی فوج نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

فلسطینی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ میاں بیوی پر اُس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ اپنے گھر سے نکل رہے تھے۔

یاد رہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ مغربی کنارے کے شمال میں پناہ گزینوں کے کیمپ نور شمس تک انسداد دہشتگردی کی کارروائی کو وسعت دینے جا رہی ہے۔

قابض فوج، پولیس اور انٹیلیجنس سروسز نے 21 جنوری 2025 کو جینن میں انسداد دہشتگردی آپریشن شروع کیا تھا جسے حکام نے بڑے پیمانے پر اور اہم فوجی آپریشن قرار دیا تھا۔

دہشتگرد فوج کا کہنا تھا کہ وہ اس آپریشن میں عسکریت پسندوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ فوجی مہم اور وسیع پیمانے پر ہونے والی تباہی کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی مغربی کنارے سے گھر بار چھوڑ چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں