اشتہار

جناح اسپتال سے حاملہ خاتون پراسرار طور پر لاپتہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں جناح اسپتال سے 24 سالہ حاملہ خاتون پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگئی ہے اسپتال آنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ہے باہر جانے کی نہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جناح اسپتال کراچی کے گائنی وارڈ سے 24 سالہ حاملہ خاتون لاپتہ ہوگئی ہے۔ خاتون اپنے شوہر اور نند کے ہمراہ زچگی کے لیے آئی تھی۔ اسپتال آنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے لیکن باہر جانےکی نہیں۔

خاتون کے پر اسرار طور پر لاپتہ ہونے کی رپورٹ متعلقہ تھانے میں درج کردی گئی ہے جس کے بعد پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی ہے۔

- Advertisement -

اس حوالے سے صدر پولیس کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والی خاتون کے نام سے اسپتال میں کوئی انٹری نہیں ہے۔ اسپتال کی سیکیورٹی انتظامیہ نے ہمیں سی سی ٹی وی دکھائی ہے جس میں خاتون اسپتال میں آتے ہوئے تو نظر آرہی ہیں لیکن باہر نکلتے ہوئے نظر نہیں آ رہی۔

پولیس نے یہ بھی کہا کہ خاتون کے لاپتہ ہونے کا معاملہ مشکوک لگ رہا ہے۔ اہل خانہ کے بیانات میں بھی تضاد ہے۔ اہل خانہ کے مطابق وہ دو روز سے اسپتال کے چکر لگا رہے تھے۔ تفتیش واضح ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

دوسری جانب خاتون کے شوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز وہ اپنی بہن کے ہمراہ بیوی کو لیکر جناح اسپتال کے گائنی وارڈ آیا تھا۔ انہیں ڈاکٹر بھی ملی تھی جس نے انہیں 3،4 گھنٹے بعد آنے کا کہا، جب وہ دوبارہ گئے تو میری بہن میری بیوی کو اسپتال کے لیبر روم میں چھوڑ کر آئی۔

میری بیوی نے میری بہن سے کہا تھا کہ میرے شوہر سے موبائل فون لیکر آؤ۔ میری بہن مجھ سے موبائل فون لیکر واپس لیبر روم گئی تو بیوی غائب تھی جب کہ گائنی وارڈ کی انتظامیہ کہہ رہی ہے کہ ڈاکٹر تو 2 دن سے چھٹی پر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں