اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کو راجہ بشارت آڈیو لیک معاملے کی ابتدائی رپورٹ پیش کر دی گئی، رپورٹ وزیرِ قومی صحت نے پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ قانون پنجاب راجہ بشارت آڈیو لیک معاملے پر وزیرِ قومی صحت عامر کیانی نے وزیرِ اعظم عمران خان کو ابتدائی رپورٹ پیش کر دی۔
[bs-quote quote=”وزیرِ صحت عامر کیانی کو پنجاب حکومت سے بھی رابطے میں رہنے کی ہدایت” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]
رپورٹ کے مطابق وزیرِ صحت عامر کیانی نے وزیرِ قانون پنجاب راجہ بشارت سے بات کی۔
وزیرِ اعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیرِ صحت نے بے نظیر اسپتال کے ایم ایس سے بھی بات کی، عامر کیانی نے وزیرِ اعظم کا پیغام ایم ایس ڈاکٹر طارق نیازی کو پہنچا دیا۔
وزیرِ اعظم نے اسپتال کے ایم ایس کو پیغام میں کہا کہ آپ میرٹ پر کام کریں، کوئی پریشان نہیں کرے گا۔
عمران خان نے وزیرِ صحت عامر کیانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ پنجاب حکومت سے بھی رابطے میں رہیں۔ عامر کیانی کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ خوش اسلوبی سے حل کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ قانون پنجاب کی سرکاری اسپتال کے ڈاکٹر کا تبادلہ کرانے کی کوشش
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ قانون پنجاب کی ایم ایس بے نظیر اسپتال سے دھمکی آمیز گفتگو منظرِ عام پر آئی تھی، وزیرِ قانون نے سرکاری اسپتال کے ڈاکٹر کا تبادلہ کرانے کی کوشش کی تھی۔
وزیرِ قانون نے ایم ایس سے مطالبہ کیا کہ حنیف عباسی کی بیٹی کا تبادلہ اسکن ڈیپارٹمنٹ میں کر دیں۔ ایم ایس کے انکار پر راجہ بشارت نے انھیں دھمکیاں دیں۔ بعد ازاں وزیرِ اعظم نے اس معاملے کا نوٹس لے لیا تھا۔