تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

جوہرٹاؤن لاہور میں دھماکا کیسے ہوا؟ ابتدائی رپورٹ میں اہم انکشافات

لاہور : جوہرٹاؤن میں دھماکے کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کی مدد سے کیاگیا، دھماکے میں غیر ملکی ساختہ مواد استعمال ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکے میں 15 سے20 کلوگرام دھماکہ خیزمواد استعمال ہوا، دھماکے میں غیر ملکی ساختہ مواد بال بیئرنگ، کیل اور دیگربارودی مواد استعمال ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دھماکہ خیزمواد گاڑی میں نصب تھا، دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کی مددسےکیاگیا، دھماکے کی جگہ 3فٹ گہرا ،8 فٹ چوڑا گڑھا پڑا اور 100مربع فٹ سےزائدرہائشی علاقہ متاثر ہوا جبکہ دھماکےکی شدت سےقریبی عمارتوں،گاڑیوں کےشیشےٹوٹے۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب انعام غنی نے بم دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکہ گاڑی میں ہوا ہے، پولیس بیرئیرکی وجہ سےگاڑی اپنےٹارگٹ تک ناپہنچ سکی، بم دھماکے میں پولیس کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔

انعام غنی کا کہنا تھا کہ زخمیوں کوبال بیرنگ بھی لگےہیں، سی ٹی ڈی نےپہلےبھی ایسےکیسزکوٹریس کیاہے ، اس معاملے کی بھی سی ٹی ڈی مکمل تحقیق کرے گی۔

آئی جی پنجاب نے بتایا کہ پولیس کی پیٹرولنگ اورناکہ بندی کی وجہ سےنقصان کم ہوا ، ہمیں 65کےقریب تھریٹ الرٹس تھیں، سی ٹی ڈی نےگزشتہ ہفتے چند مشکوک افرادتحویل میں لیے تھے۔

خیال رہے لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوگئے، وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جوہر ٹاؤن میں دھماکےکےبعدقریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی لگادی ہے اور واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ ادارے تحقیقات کررہے ہیں، جو بھی مجرم ہوا وہ قانون سے نہیں بچ سکے گا اور جو املاک کا نقصان ہوا اس کا بھی ازالہ کریں گے۔

Comments

- Advertisement -