تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پریمئیر لیگ کے چھ کھلاڑیوں اور عملے میں بھی کوویڈ 19 کی تشخیص ہوگئی

لندن : پریمئیر لیگ نےعملے اور کھلاڑیوں کے 748 افراد میں سے چھ افراد کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق چین سے شروع ہونے والی کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے دنیا بھر میں لوگوں کو متاثر کیا لیکن سب سے زیادہ متاثر برطانیہ، امریکا اور یورپی ممالک ہوئے جہاں ہلاکتیں بھی لاکھوں کی تعداد میں ہوئی ہیں۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کا کہنا ہے کہ پریمیئر لیگ کے چھ کھلاڑیوں اور عملے میں بھی کوویڈ 19 وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان چھ افراد کا تعلق تین مختلف کلبوں سے ہے جن میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق پرپیمیئر لیگ نے بھی کردی ہے۔

پریمیر لیگ نے اپنے جاری کردہ بیان میں ان ٹیسٹ کے مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں انہیں اب سات دن کے لئے علیحدگی میں رہنا ہوگا، کرونا کا شکار ہونے والے افراد کے نام اور کلبوں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔

واضح رہے کہ اتوار 17 مئی اور پیر 18 مئی کو کوویڈ 19 کے لئے 748 کھلاڑیوں اور کلب کے عملے کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے چھ افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس کی وبا دنیا بھر میں پھیلنے کے باعث 13 مارچ کو پریمیئر لیگ ملتوی کی گئی تھی جو تاحال ملتوی ہے۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں