ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

جے ایف 17 بلاک 3 کی تیاری حقیقت بن رہی ہے، ایئر چیف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : فضائی بیڑے میں جے ایف 17 ڈبل سیٹ کی شمولیت کی تقریب کے موقع پر ایئرچیف نے کہا کہ پاک فضائیہ ہمہ وقت مادر وطن کی فضائی سرحدوں کے دفاع کےلیے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئرفورس نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے، پاک فضائیہ نے جے ایف 17 بلاک 3 کی تیاری شروع کردی ہے جو بھارت کے حاصل کردہ رافیل سے زیادہ بہتر ہے۔

جے ایف 17 بلاک 3 ڈبل سیٹ کی پاک فضائیہ میں شمولیت کی پروقار تقریب جاری ہے جس میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان بطور مہمان خصوصی شریک ہیں۔

- Advertisement -

اس تقریب میں چینی کے سفیر نونگ رونگ اور نائیجرین حکام کی بھی تقریب میں شریک ہیں، تقریب کے دوران چین پاکستان کے تعاون سے تیار کردہ 14 جے ایف 17 طیارے پاک فضائیہ کے حوالے کردئیے گئے۔

اس موقع پر پاک فضائیہ کے چیف مجاہد انور خان نے کہا کہ پاک فضائیہ ہمہ وقت مادر وطن کی فضائی سرحدوں کےدفاع کیلئےتیارہے، جب ہم پر جارحیت مسلط ہوئی تو ہم نے اس کا بھرپور جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی مشکل وقت آیا تو وطن کا ہر قیمت پر دفاع یقینی بنائیں گے۔

مجاہد انور خان کا کہنا تھا کہ پاک چین تعلقات کی تاریخ میں آج تاریخی دن ہے، جے ایف 17 بلاک 3 کی تیاری حقیقت بن رہی ہے، جے ایف 17 بلاک 3 جدید ہتھیاروں اور سہولیات سے لیس ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں