جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

ملک بھر میں سڑکیں اور قومی شاہراہوں کا جال بچھانے کی تیاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک بھر میں سڑکیں اور قومی شاہراہوں کا جال بچھانے کی تیاری شروع کردی گئی، وفاقی حکومت نے اربوں کی لاگت سے جاری منصوبوں پر کام تیز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ماضی کی حکومتوں کے مقابلے میں 3 گنا زائد قومی شاہراہوں کی منظوری دے دی گئی جس کے بعد سڑکوں کا جال بچھایا جارہا ہے۔ سی پیک کے مغربی رووٹ کی اہم ترین شاہراہوں پر بھی کام کی رفتار بڑھا دی گئی ہے۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔

وزارت مواصلات مراد سعید نے تازہ اعداد وشمار اور نئے منصوبوں کے آغاز کی ویڈیو جاری کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 حکومتوں کے مقابلے میں 3گنا زائد سڑکوں اور موٹرویز کی منظوری دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کے 7سال  کے مقابلے میں 2047 کلو میٹر طویل سڑکیں بنائی گئیں, موجودہ حکومت نے 6ہزارکلومیٹر سے زیادہ سڑکوں کی منظوری دی ہے، متعدد منصوبوں پر کام کا آغاز ہو چکا ہے،12 منصوبوں پرکام 3 ماہ میں شروع ہوگا، بلوچستان میں بھی 3083 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر کا آغاز ہوگیا ہے۔

وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے56 ارب روپے لاگت سےخضدار بسمہ اور ایم 8 منصوبوں کاافتتاح کیا تھا، شاہراہوں اور موٹرویز کی سی پیک میں شمولیت سےمغربی روٹ مکمل ہوجائےگا مغربی روٹ میں شمولیت اورتکمیل سے ان علاقوں میں خوشحالی اورترقی کاآغاز ہوگا، چین کی حکومت کے تعاون اورمنصوبوں میں دلچسپی لینے پرشکر گزار ہے۔

مراد سعید نے کہا مکمل ڈیٹا دینے کو تیار ہوں کہ ہم کہاں پر کتنی طویل شاہراہیں بنا رہےہیں، آئندہ ماہ کوئٹہ بائی پاس اور ڈیرہ مراد جمالی کے منصوبے پربھی کام کاآغازہوجائےگا، درہ آدم خیل سڑک کا منصوبہ آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں مکمل ہو جائے گا، آئندہ ماہ ملتان سے لودھراں سڑک کا بھی آغاز ہو جائے گا۔

دوسری جانب کراچی میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری رواں ماہ 27 ارب روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے 39 کلومیٹر پر محیط ملیر ایکسپریس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

سندھ حکومت کا کراچی کے عوام کیلئے بڑا تحفہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ملیر ایکسپریس وے 39.4 کلومیٹر طویل ہوگا جو ملیر ندی کی بائیں کنارے پر تعمیر کیا جائے گا، بلاول بھٹو رواں ماہ ملیر ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، ملیر ایکسپریس وے ہائی اسپیڈ ٹول ایکسپریس وے ہوگا، جس پر چھ لین تعمیر کی جائیں گی اور یہ تین فٹ ڈوئل کیرج وے ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں