تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

گاڑی کے بعد سعودی خواتین کی موٹر سائیکل چلانے کی تیاریاں

ریاض: سعودی حکومت کی جانب سے گاڑی چلانے کی اجازت ملنے بعد اب خواتین موٹر سائیکل چلانے کی تیاریاں کرنے لگی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گاڑی چلانے کے انسٹیٹیوٹ کھلنے کے بعد اب خواتین نے ریاض میں قائم ایک انسٹیٹیوٹ میں موٹر سائیکل چلانے کی تربیت حاصل کرنا شروع کردی ہے۔

موٹر سائیکل چلانے کی تربیت دینے والے انسٹیٹیوٹ میں کافی تعداد میں خواتین موجود ہیں جو 24 جون کو پابندی ختم ہونے کے بعد موٹر سائیکل چلانے کے لیے خاصی پرجوش دکھائی دیتی ہیں۔

موٹر سائیکل چلانے کی تربیت دینے والی ایک انسٹرکٹر کا کہنا تھا کہ انہوں نے فروری میں خواتین کو موٹرسائیکل چلانے کی تربیت دینا شروع کی تھی اور تب سے اب تک چار شوقین خواتین داخلہ لے چکی ہیں جن میں زیادہ سعودی خواتین ہیں۔

موٹر سائیکل چلانے کی تربیت حاصل کرنے کے لیے 1500 ریال فیس مقرر کی گئی ہے، خاتون انسٹرکٹر کے مطابق زیادہ خواتین کے داخلہ نہ لینے کی وجہ شاید ان کے خاندان کی جانب سے رکاوٹ ہو۔

سعودی حکومت کی جانب سے اب تک قوانین وضع نہیں ہیں کہ خواتین گاڑی کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل بھی سڑکوں پر دوڑا سکیں گی یا نہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے 26 ستمبر 2017 کوشاہی فرمان میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کا حکم دیا تھا اور سعودی حکومت کی جانب سے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت کے فیصلے کو بہت سراہا گیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -