اشتہار

سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کیلئے سندھ حکومت سے ٹرانسپورٹیشن پلان مانگ لیا، سندھ کے 16اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ 24 جولائی کو شیڈول ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں ، الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت سےٹرانسپورٹیشن پلان مانگ لیا۔

کراچی،حیدرآباد،دادو،جامشورو،ٹھٹھہ،سجاول،دیگراضلاع میں بلدیاتی الیکشن ہوں گے ، سندھ کے 16اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ 24 جولائی کو شیڈول ہے۔

- Advertisement -

بلدیاتی الیکشن کیلئے 5ہزار سے زائد گاڑیوں کی ڈیمانڈ کی گئی ہے، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری سندھ کو خط لکھا، جس میں دوسرے مرحلے کے لیے 14جولائی تک ٹرانسپورٹیشن پلان دینے کی ہدایت کردی ہے۔

انتخابی سامان وعملے کی پولنگ اسٹیشنز تک ترسیل کے لیے گاڑیاں درکار ہوں گی ، سندھ میں دوسرے مرحلے میں بلدیاتی الیکشن کے لیے 9ہزار پولنگ اسٹیشن بنائے جا رہے ہیں۔

کراچی کے7اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کےلیے5ہزار پولنگ اسٹیشن ہوں گے ، الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز کو مراسلہ بھی جاری کردیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ پولنگ اسٹیشن سےمقررہ حد کےفاصلے پر انتخابی کیمپ قائم کرنےکی اجازت دی جائے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں