اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے پنجاب میں نو اور کےپی میں سولہ اپریل کو پولنگ کی تاریخ مقرر کرنے کی تجویز تیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کے انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے دونوں صوبوں کے لیے مجوزہ شیڈول تیار کرلیا گیا ہے۔
جس میں پنجاب میں 9 اور کے پی میں 16 اپریل کو پولنگ کی تاریخ مقرر کرنے کی تجویز دی ہے، جس کے بعد آئندہ ہفتے پنجاب کا شیڈول جاری ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ عملہ کی تعیناتی ، انتخابی مواد کی خریداری اور آپریشنل امور کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔
پنجاب میں 9 اپریل اورکے پی میں 16 اپریل کو پولنگ ڈے مقرر کئے جانے کا امکان ہے ، پولنگ ڈے کا اعلان الیکشن کمیشن کی حتمی منظوری سے ہوگا۔
گذشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب میں نوے دن میں الیکشن کرانے کا حکم دیتے ہوئے الیکشن کمیشن فوری طورپرانتخابات کی تاریخ دینے کی ہدایت کردی تھی۔