تازہ ترین

براہ راست: پی ٹی آئی کا مینارِ پاکستان پر جلسہ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے تحت مینار پاکستان پر...

صدر کا خط، نواز شریف نے وزیر اعظم کو اہم ہدایت کر دی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت...

یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا...

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

کراچی میں قبضہ کی گئی زمینوں پر بنے گوٹھوں کو قانونی شکل دینے کی تیاری

کراچی: قبضہ کی گئی زمینوں پر بنے گوٹھوں کی لیز کے لئے 21 مارچ کو اجلاس طلب کرلیا گیا اور لیز کرانے کیلئے کمیٹیاں قائم کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں قبضہ کی گئی زمینوں پر بنے گوٹھوں کو قانونی شکل دینے کی تیاری کرلی گئی۔

گوٹھوں کی لیز کے لئے 21 مارچ کو اجلاس طلب کرلیا گیا ، اجلاس میں ارکان اسمبلی سمیت مختلف اداروں کے سربراہان کو طلب کیا گیا ہے۔

اجلاس میں کسی سیاسی و مذہبی جماعت کے نمائندے کو طلب نہیں کیا گیا، صرف کراچی پر بنے گوٹھوں کو ریگولرائز کیے جانے کیلئے اجلاس طلب ہوا۔

گوٹھوں کو لیز کرانے کیلئے ملیر، کیماڑی اورغربی سے منتخب پی پی ارکان پر مشتمل کمیٹیاں قائم کردی گئیں ہیں۔

گوٹھوں کی اراضی پرکے الیکٹرک، ایس ایس جی سی اورواٹر بورڈ کوکمیٹی میں شامل نہیں کیا۔

خیال رہے قبضہ کرکے گوٹھ آباداسکیم کوپہلے ہی غیر قانونی قرار دیا جا چکا ہے۔

Comments