جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

’اصل تیاری ایشیاکپ اور ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کی کر رہے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے عبوری ہیڈکوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ہم اصل تیاری ایشیاکپ اور ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کی کر رہے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس اس بات پر زور دیا کہ بنیادی توجہ ایشیا کپ اور آئی سی سی T20 ورلڈ کپ سمیت آنے والے بڑے ٹورنامنٹس کے لیے ایک متوازن اسکواڈ بنانے پر ہے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ تعمیرنو کے مرحلے سے گزرنے کا مطلب یہ نہیں کہ ہم جیتنا نہیں چاہتے پاکستانی ٹیم میں واپسی اور سیریز جیتنے کی پوری صلاحیت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز میں کھیلنا آسان نہیں ہے، خاص طور پر ملک سے باہر کم تجربہ رکھنے والے کھلاڑیوں کے لیے، تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں ایک یا دو تبدیلیاں ہو سکتی ہیں۔

ہیڈ کوچ نے امید ظاہر کی کہ صائم ایوب اور فخرزمان کے آنے سے اچھی ٹیم بن جائےگی نیوزی لینڈ میں چھوٹی باؤنڈریز ہیں، اوپنر اگر اچھا اسکور کریں گے تو جیت سکتےہیں ہم اصل تیاری ایشیاکپ اور ورلڈ کپ کی کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں