بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

ڈاکٹر فردوس عاشق نے مریم نواز کو ممنوعہ انجیکشن تجویز کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو درد کے لیے ایک ممنوعہ انجیکشن تجویز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کے درد کا سن کر وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے اندر کی ڈاکٹر جاگ اٹھیں، اور انھوں نے علاج بھی تجویز کر دیا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کو سوسیگان نامی انجکشن لگوانے کا مفت طبی مشورہ دے دیا ہے، یہ انجکشن درد، نیند اور سکون کے لیے تجویز کیا جاتا ہے۔

دل چسپ بات یہ ہے کہ سوسیگان انجکشن کی فروخت پر پاکستان میں پابندی عائد ہے۔

ادھر مریم نواز نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میں چند دن بیمار کیا ہوئی، کانپتی لرزتی حکومت کو امید ہوگئی کہ شاید میں علاج کے لیے ملک سے باہر جانے لگی ہوں۔

مریم نواز کا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا

انھوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ آپ کی امیدوں پر پانی پھیرنے کے لیے بتادوں، مریم کا آپ کو گھر بھیجنے تک کہیں جانے کا ارادہ نہیں، مریم ادھر بیٹھ کر آپ کا علاج جاری رکھے گی۔

یاد رہے کہ 28 مارچ کو مریم نواز کی طبیعت خراب ہو گئی تھی، انھیں تیز بخار اور گلے میں شدید درد لاحق ہو گیا تھا، کرونا ٹیسٹ بھی کرایا گیا جس کی رپورٹ منفی آئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں