بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

صنعت کے فروغ کے لیے ٹیرف کے نظام سے متعلق تجاویز وزیر اعظم کو پیش

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: صنعت کے فروغ کے لیے ٹیرف کے نظام کا مفصل لائحہ عمل وزیر اعظم کو پیش کر دیا گیا، وزیر اعظم عمران خان نے ٹیرف نظام سے متعلق نئی تجاویز کا خیر مقدم کیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں ملک میں صنعت کے فروغ اور درآمدات پر ٹیرف کی شرح کا جائزہ لیا گیا، موجودہ ٹیرف کے صنعت اور برآمدات پر اثرات پر بھی گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں مشیر تجارت، خزانہ اور دیگر متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز اور افسران موجود تھے، وزیر اعظم کو ٹیرف کے نظام کا مفصل لائحہ عمل پیش کیا گیا، انھوں نے کہا کہ صنعت اور منافع بخش کاروباری سرگرمیوں کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے۔

تازہ ترین:  وزیر اعظم سے صدر ورلڈ بینک کی ملاقات، پاکستانی معیشت کے استحکام پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم نے کہا کاروباری برادری کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے ہم پر عزم ہیں، اب تک کیے گئے حکومتی اقدامات کا مقصد کاروباری طبقے کی مشکلات دور کرنا ہے، ان اقدامات سے کاروباری طبقے کو سازگار ماحول بھی فراہم ہوگا، ہم چاہتے ہیں پاکستانی اشیا خطے میں دوسرے ممالک کا مقابلہ کریں۔

واضح رہے آج اسلام آباد میں معیشت کے سلسلے میں خصوصی ہل چل دکھائی دی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے وزیر اعظم سے ملاقات کر کے انھیں ملکی معیشت اورمالیاتی امور پر تفصیلی بریفنگ دی، جس میں ڈالر کی قدر میں استحکام، زر مبادلہ کے ذخائر، شرح سود اور افراط زر پر کنٹرول کے معاملات شامل تھے۔

بعد ازاں ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ مالپس نے بھی وفود کی سطح پر وزیر اعظم سے ملاقات کی، جس میں پاکستانی معیشت کے استحکام اور اس کے لیے اہم اصلاحات کی ضرورت پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں