تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

’چاہتا ہوں ارشد شریف شہید کیس سے متعلق ایک نتیجے پر پہنچا جائے‘

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ سینیئر صحافی ارشد شریف شہید قتل کیس سے متعلق ایک نتیجے پر پہنچا جائے۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو سینیئر صحافی اور اینکر ارشد شریف شہید قتل کیس کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

صدر علوی کا کہنا تھا کہ ارشد شریف قتل کیس کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ سے متعلق بہت سے سوالات اٹھے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ارشد شریف کو پلان کر کے قتل کیا گیا جو تشویشناک ہے۔ چاہتا ہوں ارشد شریف شہید کیس سے متعلق ایک نتیجے پر پہنچا جائے۔

عارف علوی نے اپنے انٹرویو میں یہ بھی انکشاف کیا کہ وزیر آباد حملے سے متعلق ابھی تک ان کے پاس کوئی رپورٹ نہیں آئی۔ صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا۔ اس کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔ بے نظیر پر حملہ ہوا تھا اس وقت پاکستان کھپے کا نعرہ نہ لگتا تو بہت نقصان ہوتا۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے مجھے بھی خط لکھا تھا بطور سپریم کمانڈر جس میں ارشد شریف ودیگر کا ذکر تھا۔ وہ خط میں اس وقت کے آرمی چیف کو بھجوایا تھا تاکہ غلط فہمیاں دور ہوں۔

 یہ بھی پڑھیں: نئے آرمی چیف سوچ کے لحاظ سے اچھے انسان ہیں، صدر علوی

صدر پاکستان نے کہا کہ اس بات کا کیا تُک بنتا ہے کہ ایک واقعہ یہاں ہو اور ملک بھر میں مقدمے بن رہے ہوں۔ ارشد شریف کو ہی دیکھ لیں ان کیخلاف ملک بھر میں مقدمے درج ہو رہے تھے۔ یہ بھی تو عوام کی توہین ہے کہ ایک واقعے پر 15 جگہ ایف آئی آر کٹ رہی ہوں۔ ایسے مقدمے کون درج کرا رہا ہوتا ہے، اس کو فوری روکنا چاہیے۔ یہ بھی غلط ہے کہ بندہ پہلے پکڑا جاتا ہے اور بعد میں قانون تلاش کیا جا رہا ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -