ہفتہ, جولائی 11, 2026
اشتہار

جمہوریت کو مفاد پرستوں کے ہاتھوں ہائی جیک نہیں ہونے دیا جاسکتا، صدرمملکت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ جمہوریت کو مفاد پرستوں کے ہاتھوں ہائی جیک نہیں ہونے دیا جاسکتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ ہم ایک امتحان سے گزر رہے ہیں، جمہوریت کو مفاد پرستوں کے ہاتھوں ہائی جیک نہیں ہونے دیا جاسکتا۔

صدر مملکت نے کہا کہ عوامی امنگوں کے مطابق حکومت کی تشکیل کیلئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، جمہوریت، میڈیا اور اسٹیبلشمنٹ ملکر حکومت کی تشکیل کیلئے کام کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں